سندھ میں آج سے50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 5 سو 32قیدیوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی کورونا ویکسی نیشن ہو گی۔
وزیر صحت سندھ کا مزید کہنا ہےکہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔