
سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر مزاج پرسی کی اور کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی گفتگو کی۔