آپریشن سے 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے پراسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل

ملتان میں آپریشن سے 16 افراد کی بینائی متاثر ہونے پر نجی اسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل  کردیا گیا جبکہ ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب عزیز نے ملتان میں نجی اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی دو الگ الگ تحقیقات ہورہی ہیں، وزیر اعلیٰ کی کمیٹی نے انکوائری مکمل کرلی ہے جبکہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی انکوائری الگ سے جاری ہے۔

ڈاکٹر ثاقب نے یہ بھی کہا کہ آپریشن میں ڈاکٹر کی کوتائی سامنے آئی ہے، 12افراد کی ایک آنکھ کی مکمل بینائی چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے کر آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا ہے جبکہ مکمل تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے گا۔  

About Geo News

Geo News

Check Also

الیکشن کمیشن حکام کا پولیس کو خط

فائل فوٹو این اے 75 سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پولیس کو خط لکھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے