اب ویکسین نہ لگوانے والے حج و عمرہ بھی نہیں کر سکیں گے

کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نے اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے تحت اب ویکسین نہ لگوانے والے حج و عمرہ بھی نہیں کر سکیں گے۔

اس حوالے سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ویکسین لگوانے کے لئے شہریوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک جانے کے لئے بھی پاسپورٹ کے ساتھ ویکسین کارڈ اور ریکارڈ لازمی ساتھ جائے گا۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ ٹریول ایمبارگو سے بچنے کےلئے ہمیں ہر حال میں ویکسینیشن بڑھانی پڑے گی، اگر 70 فیصد تک آبادی کی ویکسینین نہ کی گئی تو ہم پر پابندیاں لگ جائیں گی ،اس لئے ہمیں ہر صورت 70 سے 80 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگوانی پڑے گی ۔

 دوسری جانب بلوچستان حکومت نے کورونا کیسز میں تیزی کے پیش نظر 2 ہفتوں کیلئے شادی ہالز جبکہ ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق کورونا وباء کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک برقرار رہے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ڈی جی ایف آئی اے نے صدرکی خدمت کرنی ہے توجا کرکریں، چیف جسٹس کی سرزنش

کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی  اسلام آباد: چیف جسٹس گلزاراحمد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے