اداکارہ انوشکا نے رنبیر کپور کو تھپڑ کیوں مارا؟ حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اداکار رنبیر کپور کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی۔

دونوں اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس مین دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ انوشکا معروف اداکار رنبیر کو تھپڑ ماررہیں ہیں۔

واضح رہے ادکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما جنہوں نے کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اپنی شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعہ اپنے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

تاہم اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار رنبیر انوشکا سے ناراض بھی  ہو گئے تھے جس کی وجہ یہ تھی کہ فلم کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو کے مطابق رنبیر نے شوٹنگ کے دوران انوشکا پر متعدد بار تھپڑ مارنے کا الزام لگایا تھا۔

اس حوالے سے رنبیر نے ویڈیو میں تھپڑ مارنے کے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’انوشکا نے ایک بار نہیں، دو بار نہیں بلکہ شوٹنگ کے دوران تین بار مجھے تھپڑ مارا۔‘

جبکہ انوشکا شرما نے شوٹنگ کے دوران ہونے والے اسی واقعے کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئ  بتایا کہ ’اُنہیں سین عکس بند کروانے کے دوران  رنبیر کو اصل میں تھپڑ مارنے کو نہیں کہا گیا تھا مگر وہ  اُس سین کی کہانی میں اتنا کھو گئی تھیں کہ وہ بھول ہی گئیں تھی کہ انہوں نے تھپڑ نہیں مارنا ہے۔‘

واضح رہے فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے بچن بھی مرکزی کردار  ادا کر رہی تھیں جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی خصوصی انٹری بھی فلم کا حصہ تھی۔

About Bol News

Avatar

Check Also

لائیو: این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

[redirect_url1 url=https://urdu.geo.tv/NA75]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے