اداکارہ صبا قمر کا عظیم سے شادی کا فیصلہ واپس لینے پر اداکاراؤں کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر کا عظیم سے شادی کا فیصلہ واپس لینے پر اداکاراؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان نے صبا قمر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دل کا نشان بنایا اور لکھا کہ خوشی بس آس پاس ہی ہے انشا ﷲ۔

اداکارہ ماہرہ خان کو جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیشک میں تم سے متفق ہوں۔

ماہرہ خان کے ساتھ دیگر مشہور شوبز شخصیات نے بھی صبا قمر کے فیصلے پر اپنی رائے دی جن میں یمنیٰ زیدی،مایا علی، مومل شیخ اور مومنہ مستحسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

مایا علی نے صبا قمر کے فیصلے پر لکھا کہ ہر چیز اچھے کے لئے ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کیا محسوس کر رہی ہیں جسے کوئی اور محسوس نہیں کرسکتا میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط انسان ہیں اور ایک دن آپ مسکرائیں گی کیونکہ آپ کے اندرونی سکون سے زیادہ کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔

صبا قمر نے جواب میں مایا علی سے اظہار تشکر کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی صبا قمر کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کا سفر مشکل رہا ہے،ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کو مختلف انداز سے بنایا گیا ہے جو کہ یقینی طور پر خوبصورت اور مہربان ہے، یار رکھیں ﷲ تعالیٰ کے لئے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں، وہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔

فلم اسٹار بلال اشرف نے لکھا کہ انشاﷲ صرف بہترین ہی ہوگا۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے صبا قمر کو کوئین قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔

اس کے علاوہ بھی کئی شوبز شخصیات سمیت متعدد لوگوں نے صبا قمر کی پوسٹ پر اپنی رائے دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

آسکر ز کہ میلہ میں شریک افراد کیمرے کے سامنے ماسک ہٹاسکیں گے؟

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بہت ضوابط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے