اساتذہ نے میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کردیا

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ اساتذہ تنظیم نے صوبے میں میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع نہ ہوسکے، بڑی تعداد میں طلبا امتحانی سینیٹرز کے باہر موجود رہے، عملہ امتحان لینے نہیں آیا، آج آرٹس کا پیپر نہیں لیا جاسکا۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ سے رابطے میں ہیں، حتمی فیصلہ بورڈ کرے گا۔

چمن سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں بھی اساتذہ نے امتحانات سے جزوی بائیکاٹ کررکھا ہے۔ دیگراضلاع میں بیشتر امتحانی سینٹرز بند جبکہ کہیں کہیں امتحان لیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ملازمین گرینڈالائنس کا احتجاجی دھرنا کوئٹہ میں جاری ہے۔ اتحاد میں شامل اساتذہ نے مطالبات تسلیم ہونے تک امتحانات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جن طلبا کا امتحان نہیں لیا گیا ان سے متعلق جلد کوئی متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

جسٹس فائز عیسیٰ کیس: سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان تلخ جملوں ‏کا تبادلہ – Pakistan

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران بینچ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے