
استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں موجود تاریخی عمارت صوفیہ کو ایک مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ کاؤنسل آف اسٹیٹ نے سماعت مکمل کرلی ہے۔ فیصلہ دو ہفتے کے بعد سنایا جائے گا۔
ترکی میں تاریخی عمارت صوفیہ سے متعلق دلائل مکمل۔ چھٹی صدی میں بننے والی عمارت کو واپس مسجد میں تبدیل کیاجائے یا نہیں۔ کاؤنسل آف اسٹیٹ نے سماعت مکمل کرلی۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں بیزنٹائن بادشاہ جسٹنیئن اول کے دور میں بنائی گئی تھی اور تقریباً ایک ہزار سال تک یہ دنیا کا سب سے بڑا گرجا گھر تھی۔
سلطنتِ عثمانیہ نے جب چودہ سو تریپن میں اس شہر کو فتح کیا تو اسے ایک مسجد بنا دیا گیا تھا۔ انیس سو تیس کی دہائی میں اسے ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ عدالت نے اجازت دی تو اسے دوبارہ ایک مسجد بنا دیا جائے گا۔ یہ عمارت اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیریٹیج لسٹ میں بھی شامل ہے۔گذشتہ سال اپنی انتخابی مہم کے دوران ترک صدر طیب اردوغان نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔