اسد عمر کی سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہفتے میں دوروزکاروبار بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی۔

فیڈریشن ہاؤس چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.

کراچی میں ہفتےکےدو روز کاروباری مراکز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے کیونکہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے رش کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔

اسد عمرکاکہنا تھا کہ کابینہ میں مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ سارا پیسہ کراچی میں لگ رہا ہے 11 سال میں پہلی مرتبہ کراچی میں بجلی میں اضافے کےلئے کام ہو رہا ہے۔ایک ہزار میگاواٹ بجلی جلد سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے مزید کہاکہ اسٹیل ملز خو چلانا چاہتے ہیں اور اگست میں چاربڑی کمپنیز آرہی ہیں جواس پرکام کریں گی۔ملک میں مہنگائی بہت بڑاچیلنج ہے، کنٹرول کرنے کےلئے وزیراعظم خود سنجیدہ ہیں لیکن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے.

About Ary News

Avatar

Check Also

آپ نے سڑکوں پر بندے مارے،خود بھگتیں۔ بلاول بھٹو – Ummat News

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے