اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا، سعودی وزیرخارجہ

تعلقات میں بہتری کا انحصار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں پیشرفت پر ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان— فوٹو:فائل 

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کو خطے کیلئے مفید قرار دے دیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا فائدہ مشرق وسطیٰ کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ تعلقات میں بہتری کا انحصار فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں پیشرفت پر ہے جبکہ خطے میں اسرائیل کے اسٹیٹس کی نارملائزیشن بہت زیادہ فوائد کا باعث بنے گی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے اسٹیٹس کی نارملائزیشن معاشی، سماجی سطح پر مدد گار ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں جبکہ امارات میں اسرائیلی سفارتخانہ بھی کھل گیا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

شیڈول تبدیل، قومی اسمبلی کا 22 اپریل کو ہونے والا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور 22 اپریل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے