اسلام آباد میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رکھنےکا فیصلہ

اسلام آباد میں ہفتہ، اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن کےلیے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

 این سی او سی کے فیصلے کے مطابق انتظامیہ نے نوٹی فکیشن  بھی جاری کردیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو دیگر صوبوں سےاسلام آباد آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم  میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے 25 اپریل تک ہوگا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

گھنٹوں باتھ روم میں بیٹھنے والے ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی – Ummat News

ایک تائیوانی شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی دکھ بھری داستان بیان کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے