
کراچی: (4 جولائی 2020) دیشتگردوں کے عزائم ناکام ہو گئے۔ اسٹاک ایکسچینج میں حملے کے باوجود ہفتے کے پانچ روز تیزی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتہ کے دوران 11سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دہشتگردوں کے حملے کے باوجود ہفتے کے پانچ دن مثبت رہے۔ کاروباری ہفتہ 33,939 سے شروع ہو کر 35,051 پر بند ہوا۔ پانچوں روز تیزی کے باعٹ انڈیکس میں 11 سو زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 1.25 ارب شیئرز کے سودوں کی مالیت 43 ارب روپے رہی۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو ہفتے کے دوران 220 ارب کا نفع ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6642 ارب روپے ہوگئی ہے۔
ڈالرکو پھر سے ریورس گیئر لگ گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 45پیسے سستا ہوا۔ ہفتے کے دوران ڈالر 167.66 سے کم ہو کر 166.21 پر بند ہوا۔ اسی طرح انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کی کمی ہوئی 1 روپے کی کمی سے ڈالر 168 روپے سے کم ہوکر 167 روپے پر آگیا۔