افغان تنازعہ ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں،  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ افغان تنازعہ ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افغان عمل کو تیز کرنے کیلئے استنبول کانفرنس کی جارہی ہے جس کا مقصد امن مذاکرات میں پیش رفت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مذاکرات میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی ختم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں اور افغان فریقین کے مابین سفارت کاری بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

بیٹی کو موٹا ہونے سے کیوں روکا؟ باپ کو قید کی سزا

لندن : برطانوی عدالت نے بیٹی سے موٹا نہ ہونے کا حلف نامہ سائن کرانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے