• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
پیر, 18 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین VOA News

افغان سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, تازہ ترین
1 min read
0 0
0
افغان سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک — 

افغانستان میں نیٹو کے غیر لڑاکا عسکری اتحاد نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نبردآزما ہونے میں افغان سلامتی افواج کو مدد دینے کے لیے ذاتی تحفظ کے لیے درکار طبی آلات کی سب سے بڑی رسد فراہم کی جا رہی ہے۔

اڑتیس ملکی رزولوٹ سپورٹ مشن کی جانب سے اس اعلان سے چند ہی روز قبل موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز وبا کی زد میں آ چکی ہیں، جس کے نتیجے میں طالبان باغیوں کے میدان جنگ کے حملوں سے نمٹنے کی ان کی استعداد متاثر ہو رہی ہے۔

اتحاد نے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ افغانستان بھر میں افغان نیشنل آرمی اور افغان نیشنل پولیس کے لیے درکار 14 لاکھ ماسک، پانچ لاکھ گلوز اور سرجیکل رسد کی کھیپ روانہ کی جا چکی ہے۔

اس اعلان میں نیٹو نے ملک میں امن کے حصول کی کوششوں میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون میں افغان سیکیورٹی کے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے چار صوبوں میں اہلکار متاثر ہوئے ہیں، اور وائرس متاثرین کی تعداد میں 60 سے 90 فی صد تک اضافہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وبا پھوٹ پڑنے کی وجہ سے طالبان کی پر تشدد کارروائیاں روکنے اور انسداد دہشت گردی کی دیگر اہم کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے فوج کی نفری کی دستیابی پر اثرا پڑا ہے، جن میں سیکیورٹی چوکیوں پر فرائض کی انجام دہی کا کام بجا لانا بھی شامل ہے۔

ادھر افغان وزارت دفاع نے ان خبروں کو مسترد کیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز کا عملہ وبا سے بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجی اڈوں اور دیگر تنصیبات میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز صحت عامہ کی وزارت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں کرونا وائرس انفکشن تیزی سے پھیل رہا ہے؛ اور تین کروڑ ستر لاکھ آبادی والے ملک میں تقریباً 33000 افراد مرض میں مبتلا ہیں جب کہ اب تک ملک میں 826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ساتھ ہی اطلاعات ہیں کہ طالبان کے چوٹی کے کمانڈر اور عسکریت پسند بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہیں، جب کہ وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔

افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران باغیوں کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے سینکڑوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ لڑائی میں بیسیوں شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

تشدد کی یہ کارروائیاں ایسے میں ہو رہی ہیں جب متحارب فریق افغان امن مذاکرات کے خواہاں ہیں، تاکہ جنگ بندی اور اقتدار میں شراکت کے معاملات پر بات چیت کی جا سکے۔

دریں اثنا، افغانستان میں تعینات نیٹو کے اعلیٰ سویلین نمائندے، اسٹیفنو پوتیکوروو نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیاں بین الافغان امن مذاکرات کا سلسلہ جاری کرنے کی کوششوں میں حائل ہیں۔

پوتیکوروو نے یہ بیان ایک ٹوئٹر میسج میں دیا، جس سے قبل انھوں نے برسلز میں نیٹو ارکان کو افغانستان کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔

بقول ان کے، ہم نے زمینی حقائق سے متعلق بات کی، طالبان کی پر تشدد کارروائیاں بند ہونی چاہیئں جو قابل قبول نہیں ییں، چونکہ ان کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جو امن مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

Previous Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے: عمران خان

Next Post

میک اپ آرٹسٹ کا کمال، خود کو کھانے پینے کی چیزوں میں کیسے ڈھال لیا۔۔۔ دیکھئے دلچسپ ویڈیو

Related Posts

بلوچستان میں عید تک3 لاکھ سے زائد کیسز ہونے کا انتباہ – Ummat News
Ary News

ملک میں مزید 46 کرونا مریض انتقال کرگئے، اموات کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی

3 منٹ ago
۔ ایک لڑکی اور ڈاکٹر کی دنگ کر ڈالنے والی کہانی
Qudrat News

۔ ایک لڑکی اور ڈاکٹر کی دنگ کر ڈالنے والی کہانی

40 منٹ ago
حکومت اینٹی کرپشن کو پکڑ دھکڑ کیلئے استعمال کررہی ہے، خواجہ سعد رفیق
Abb Takk News

گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ سعد رفیق

49 منٹ ago
5 ماہ بعد بھی بی آر ٹی پشاور کے واش رومز نامکمل، ہیروئنچیوں کی آماجگاہ بن گئے
Qudrat News

5 ماہ بعد بھی بی آر ٹی پشاور کے واش رومز نامکمل، ہیروئنچیوں کی آماجگاہ بن گئے

3 گھنٹے ago
شاہ محمود قریشی کیخلاف بھارتی لابی نے سازش شروع کردی
Abb Takk News

پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی پھیل چکی ہے، شاہ محمود قریشی

3 گھنٹے ago
لاہور میں لیسکو حکام کا چھاپہ، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی
Geo News

لاہور میں لیسکو حکام کا چھاپہ، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی

4 گھنٹے ago
Load More
Next Post
میک اپ آرٹسٹ کا کمال، خود کو کھانے پینے کی چیزوں میں کیسے ڈھال لیا۔۔۔ دیکھئے دلچسپ ویڈیو

میک اپ آرٹسٹ کا کمال، خود کو کھانے پینے کی چیزوں میں کیسے ڈھال لیا۔۔۔ دیکھئے دلچسپ ویڈیو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 18th 2021, پیر
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 24
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information