اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ منظور

 اسلام آباد: وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم منصوبوں کے لیے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ 

اجلاس میں پی آئی اے میں جدت لانے، ٹیکنالوجی کے استعمال، اور ادارے کو منافع بخش بنانے سمیت وسائل کے بہتر استعمال کے لیے ری اسٹرکچر پروگرام  کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کے لیے 33 کروڑ روپے، اور وزارت توانائی کی 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی دو ضمنی گرانٹس بھی منظورکی گئیں۔

وزیر اعظم کے ’ہنر سب کے لیے‘ پروگرام کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے، انصاف امداد احساس پروگرام  کے لیے ایک ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ،   بلوچستان میں جاری مختلف اسکیموں کے لیے 15 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے اخراجات کے لیے 3 کروڑ روپے، ای ووٹنگ کی  مشاورت اور اطلاق  کے لیے 28 کروڑ کی گرانٹ منظور ہوئی، جب کہ پاور ڈویژن کو گرانٹ کی فراہمی کی سمری پر مزید کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان کردیا

شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے