ٹرانسپورٹ کے مسائل کے ستائے شہرِ قائد کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ اب الیکٹرک بسوں میں آرام دہ سفر کے مزے لوٹ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرک بس کا آج سے کراچی کے روڈ پر ٹرائل رن شروع ہوگیا ہے، بس کا 60 دن کا ٹرائل رکھا گیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ کون سی مشکلات آرہی ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پاکستان میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کر دیا ہے۔ کراچی میں نجی شعبے کے اشتراک سے الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پر سفر کرینگی۔
اس سال کےآخر تک 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آ جائیں گی۔
Inaugrated the first electric bus for Karachi. We will be adding a fleet of 100 electric buses for Karachi in near future. InshAllah !! pic.twitter.com/Nzcqlt2e4r
— Syed Awais Shah (@awais_shah01) March 30, 2021
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کراچی میں الیکٹرک بسوں کے قابل ذکر اقدام پر خصوصی طور پر سندھ حکومت اور منسٹری آف ٹرانسپورٹ کو مبارکباد پیش کی۔
Want to congratulate Sindh Govt specially @MuradAliShahPPP and ministry of transport on their remarkable step to add electric bus in Karachi Commuters system,@MinistryofST is fully behind Sind Govt in this futuristic approach hope Punjab and KP ll also take same route ASAP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2021