• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
بدھ, 20 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین VOA News

امریکی شہریت کے لیے حلف برداری کی ڈرائیو تھرو تقریبات، ایک انوکھا تجربہ

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, تازہ ترین
1 min read
0 0
0
امریکی شہریت کے لیے حلف برداری کی ڈرائیو تھرو تقریبات، ایک انوکھا تجربہ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن — 

امریکہ میں نئے امریکی شہریوں کے لئے حلف برداری کی تقریب کا موقع ایک نہایت یادگار لمحہ ہوتا ہے۔ وہ برسوں اس کے لئے جتن کرتے ہیں اور اس بات کے متمنی ہوتے ہیں کہ انھیں امریکہ کی باضابطہ شہریت حاصل ہوجائے۔

ان میں بہت سے وہ لوگ ہوتے ہیں جو نہایت نامساعد حالات میں اپنے آبائی وطن کو چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں اور پناہ لینے کے لئے نئی جگہ کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں۔

ایسے لوگوں میں لاکھوں کی تعداد میں وہ شامل ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں، خاص کر مشرق وسطیٰ میں خانہ جنگی اور جنگ و جدل کی وجہ سے اپنا گھر بار لٹانے اور جانی نقصان اٹھانے کے بعد در بدر ہوگئے ہیں۔ ان میں سے بہت سے بے خانماں افراد نے جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں، امریکہ کا بھی رخ کیا ہے۔

نئے امریکی شہریوں کے لئے حلف برداری کی تقریب جو لاس اینجلس میں منعقد ہوتی ہے، وہ امریکہ میں سب سے بڑی شمار کی جاتی ہے۔

کرونا کی عالمی وبا نے، جہاں زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور بدستور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، امریکی شہریت کے لئے حلف برداری کی تقریبات بھی اس سے متثنیٰ نہیں ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کی وجہ سے تارکین وطن کے دفاتر کو ایسی تقریبات ملتوی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

لاس اینجلس میں بھی بڑی تعداد میں حلف اٹھانے والے شہری ان تقریبات کی رونقوں سے محروم ہوگئے۔ لیکن حلف برداری تو بہرحال ہونی تھی اور اس کی ایسی ترکیب نکالی گئی ہے کہ لوگوں کو اپنی کاروں سے نکلے بغیر حلف برداری کی سہولتیں حاصل ہوگئی ہیں۔

ماجد ان لوگوں میں شامل ہیں جو لاٹری میں اپنا نام نکلنے کے بعد دو ہزار بارہ میں ایران سے امریکہ آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی زبان سیکھنا اور نئی ثقافت کو اپنانا ان کے لئےآسان نہیں تھا، لیکن آٹھ سال بعد جب انھیں شہریت کا پروانہ ملا تو ان کی ساری پریشانی دور ہوگئی۔

ماجد کہتے ہیں کہ وہ لاس اینجلس میں ایک رنگا رنگ تقریب کے منتظر تھے لیکن انھیں ایسا لگا کہ وہ حلف برداری کے لئے نہیں بلکہ میکڈونلڈ سے خریداری کے لئے ڈرائیو تھرو کی قطار میں کھڑے ہیں۔ تاہم وہ بتاتے ہیں کہ وہ نہایت خوش تھے۔

شہریت اختیار کرنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ایک خاص پارکنگ لاٹ میں آکر ایک مخصوص فریکوینسی پر اپنا ریڈیو لگائیں جہاں سے وہ امریکی صدر کا پیغام اور قومی ترانہ سن سکتے تھے جس کے بعد ایک سرکاری اہل کار ان سے چند سوالات پوچھتا پھر وہ حلف اٹھاتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سارے مرحلے میں نئے امریکی شہری اپنی اپنی کاروں میں ہی بیٹھے رہے۔ نئے شہریوں نے پرجوش انداز میں بتایا کہ یہ ایک نہایت انوکھا تجربہ تھا جو ہمیشہ ان کی یادوں میں محفوظ رہے گا۔

حلف برداری کی ڈرائیو تھرو تقریبات کا سلسلہ جون کے وسط سے شروع کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئی شہریت پانے والے ڈھائی سے سو سے زیادہ لوگ پارکنگ لاٹ میں آتے ہیں اور دس منٹ سے بھی کم وقت میں شہریت کا پروانہ لے کر خوشی کے جذبات سے مغلوب اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں، جب کوووڈ نانٹین نے اپنا بھیانک سایہ ڈال رکھا ہے، انھیں تمام لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کا بخوبی احساس ہے اور یہ دلچسپ تجربہ ان کے لئے یقیناً ایک قیمتی سرمایہ ہے، جب نیلے امریکی پاسپورٹ کی صورت میں انھیں گویا اپنے خوابوں کی تعمیر مل جائے گی۔

Previous Post

گلالئی اسماعیل اور اُن کے والدین ‘ٹیرر فنانسنگ’ الزامات سے بری

Next Post

ایک اور نامور گلوکار ہارون رشید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Related Posts

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے
Abb Takk News

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

43 سیکنڈز ago
اختیارات نئی انتظامیہ کے حوالے کررہا ہوں، امریکی دعا کریں جوبائیڈن کامیاب ہو جائیں، ڈونلڈ ٹرمپ
Such News

اختیارات نئی انتظامیہ کے حوالے کررہا ہوں، امریکی دعا کریں جوبائیڈن کامیاب ہو جائیں، ڈونلڈ ٹرمپ

31 منٹ ago
صدر ٹرمپ کا بائیڈن کا نام لیے بغیر نئی انتظامیہ کے لیے ‘نیک خواہشات’ کا اظہار
VOA News

صدر ٹرمپ کا بائیڈن کا نام لیے بغیر نئی انتظامیہ کے لیے ‘نیک خواہشات’ کا اظہار

40 منٹ ago
‘جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے’
Geo News

‘جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے’

47 منٹ ago
سعودی وزارت تعلیم کی والدین کے لیے اہم سہولت
Ary News

سعودی وزارت تعلیم کی والدین کے لیے اہم سہولت

1 گھنٹہ ago
مجھے نہیں معلوم کہ میشا شفیع کو کس جگہ ہراساں کیا گیا، عفت عمر
Qudrat News

مجھے نہیں معلوم کہ میشا شفیع کو کس جگہ ہراساں کیا گیا، عفت عمر

2 گھنٹے ago
Load More
Next Post
ایک اور نامور گلوکار ہارون رشید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ایک اور نامور گلوکار ہارون رشید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 20th 2021, بدھ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 24
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 25
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information