آئل ٹینکرز مالکان کی پیٹرول مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کے دھمکی

6 آٸل مارکیٹنگ کمپنیاں من پسند ڈیلرز کو خلاف ضابطہ پیٹرول ڈیزل کی ترسیل کا ٹھیکہ دے رہی ہیں، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن (فوٹو : فائل)

 کراچی: آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خلاف ضابطہ ٹھیکے دیے جانے پر احتجاجاً ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

آٸل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے آٸل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کی خلاف ضابطہ کمرشل اور بلک لوڈنگ کے خلاف احتجاجی لاٸحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کرتے ہوٸے کہا ہے کہ 6 مختلف نجی آٸل مارکیٹنگ کمپنیاں من پسند ڈیلرز کو خلاف ضابطہ پیٹرول ڈیزل کی ترسیل کا ٹھیکہ دے رہی ہیں جس سے رجسٹرڈ 15 ہزار کنٹریکٹرز براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اگر او ایم سیز نے اوگرا قوانین کے مطابق کیو سسٹم پر لوڈ نہ دیا توسخت لاٸحہ عمل اختیار کیا جاٸے گا۔

عابد اللہ آفریدی نے بتایا کہ اوگرا اور متعلقہ اوایم سیز کو نظام درست کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے کیونکہ 6 نجی او ایم سیز یومیہ 300 ٹینکرز کیو سسٹم کے بغیر لوڈ کرا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاجی لاٸحہ عمل کے لیے منگل کو 11 بجے جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اگر او ایم سیز نے 48 گھنٹوں میں کیو سسٹم بحال نہ کیا تو اندرون ملک پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کردی جاٸے گی۔

About Express News

Avatar

Check Also

پاکستان میں مزید  4993 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 4993 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے