’اپریل میں بارشیں کم اورگرمی زیادہ رہے گی‘

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اپریل میں بارشیں  معمول سے کم اور  درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور  زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان  میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان  ہے جبکہ  بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان  پہنچنےکا خدشہ ہے۔

خیا ل رہے کہ کراچی میں ہفتے کو  اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

سشمیتا سین پلاسٹک سرجری کروانے پر مذاق کا نشانہ بن گئیں

سشمتیا کے ہونٹ راکھی ساونت کے ہونٹ لگ رہے ہیں، سوشل میڈیا صارف ممبئی: بالی ووڈ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے