ایران کا اسرائیلی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایران کی جانب سے جاسوس کی گرفتاری پر اسرائیلی حکام نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا

تہران: ایران نے اسرائیلی جاسوس سمیت دیگر ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اسرائیلی جاسوس سمیت دیگر ممالک کے لیے جاسوسی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم دیگر افراد کی شہریت سے متعلق ابھی تک نہیں بتایا گیا جب کہ ایران کی جانب سے جاسوس کی گرفتاری پر اسرائیلی حکام نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

ایرانی انٹیلیجنس حکام کے مطابق مشرقی صوبے آزربائیجان میں کارروائی کے دوران اسرائیلی جاسوس کو گرفتارکیا گیا جب کہ گرفتار دیگر افراد متعدد ممالک کی انٹیلیجنس سروسز سے رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران نے امریکا اور اسرائیلی کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شہری کو پھانسی دی تھی جب کہ ایران کی عدالت نے شہری کو جوہری پروگرام کی معلومات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو دینے پر سزائے موت سنائی تھی۔

About Express News

Avatar

Check Also

لرزہ خیز قتل؛ بیٹی کے سامنے ماں کو چھرا گھونپ دیا گیا –

کویت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون کو مارنے کے بعد قاتل لاش کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے