این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا – Pakistan

سیالکوٹ :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا،تحریک انصاف کے علی اسجد اور مسلم لیگ ن کی نوشین یوسف میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے ،اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

سیالکوٹ کا حلقہ این اے 75 تحصیل ڈسکہ پر مشتمل ہے جس پر ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں فائرنگ اور پولنگ عملہ غائب ہونے کے واقعات کے باعث الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کئے تھے ۔

این اے 75 کی نشت مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ن لیگ نے افتخار الحسن شاہ کی صاحبزادی سیدہ نوشین افتخار کو ٹکٹ دے رکھا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف جانب سے علی اسجد ملہی اور تحریک لبیک کے خلیل سندھو سمیٹ نو امیدواراں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

این اے 75 میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 494003 ہے جن کیلئے 360 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ،جنہیں 3کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے کیٹیگری اے میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ گیٹیگری بی میں 176 اور گیٹیگری سی میں 137 پولنگ اسٹیشنز رکھے گئے ہیں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءعطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ووٹ پر پہرہ دیا جائے گا اور پولنگ سست نہیں ہونے دیں گے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ووٹر بلا خوف ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں ۔

فول پروف سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اسٹینڈ بائے ہو گی جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر نےتمام امیدواروں سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں کارکنوں کی تربیت کی ہدایت کی ہے جبکہ پولنگ عملے سے حلف لیا گیا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا فرائض سرانجام دیں گے ۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

ہیروں سے سجا گیمنگ ماؤس کمپنی نے تحفے میں دیدیا! قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے

واشنگٹن : گیمنگ ماؤس بنانے والی معروف کمپنی نے ہیرے جڑا ماؤس ٹوئچ کے اسٹریمر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے