ایچ ای سی کی خود مختاری ختم کرکے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنےکا فیصلہ

فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) کی خود مختاری ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دیں گے، آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی اور ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی4 سال کےلیے ہوگی،چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

آئی اے رحمان! ایک ترقی پسند صوفی

رحمان صاحب کیا سدھارے کہ یادوں کی براتیں اُمڈ آئیں۔ ترقی پسند فکر کا سَوتا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے