ایک دوست کی غلطی نے 4 دوستوں کی جان لے لی

فوٹو: فائل

شکار  پر  جانے والے دوستوں میں سے ایک کی حادثاتی موت پر تین دوستوں نے خوف کے مارے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ضلع تہری میں پیش آیا۔

بھارتی حکام کا بتانا ہے کہ 7 دوست ہفتے کی رات شکار کے لیے گئے جس کی قیادت راجیو نامی دوست کر  رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق راجیو کے ہاتھ میں لوڈڈ بندوق تھی اور اچانک اس کا پاؤں پھسلنے سے راجیو کا ہاتھ ٹریگر پر پڑ گیا جس سے فائر ہو گیا اور گولی سنٹوش نامی دوست کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، حادثے کے بعد راجیو موقع سے فرار ہو گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق شکار کے لیے گئے دیگر دوستوں نے جب یہ منظر دیکھا تو سارے خوفزدہ ہو گئے اور ان میں سے تین دوستوں سوبان، پنکج اور ارجن نے خوف کے مارے زہریلی چیز کھا لی۔

رپورٹ کے مطابق زہریلی چیز کھانے سے دو دوست موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تیسرا دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق 7 میں سے 2 بچ جانے والے دوستوں نے گاؤں پہنچ کر واقعے کی اطلاع دی جس پر تمام لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے چاروں دوستوں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔

About Geo News

Geo News

Check Also

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

فوٹو: فائل کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈز کو گرانٹ جاری نا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے