ایک ماہ میں 36 افراد قتل، سی پی ایل سی نے ہوشربا رپورٹ جاری کردی

کراچی میں مارچ کے مہینے میں 36 افراد قتل اور ایک بینک ڈکیتی سمیت متعدد دیگر جرائم کی وارداتیں رونما ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سٹی پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے شہر قائد میں مارچ 2021 کے جرائم پر مشتمل  وارداتوں  سے متعلق ہوشربا رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں 36 افراد قتل  اور ایک بینک ڈکیتی ہوئی  جبکہ  اغواء برائے تاوان کے 3  اور بھتہ خوری کے بھی 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  کراچی کی سڑکوں پر 21 گاڑیاں چھینی  گئیں جبکہ  131 چوری کرلی گئیں۔

 مارچ 2021  میں  اسلحہ دکھا کر 426 موٹرسائیکلیں بھی چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل چوری کے 3 ہزار 898 واقعات بھی  سامنے آئے۔

 مارچ  کے مہینے میں 2 ہزار 174 موبائل فونز بھی اسلحے کے زور پر چھینے گئے۔

سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سال کی پہلی سہ ماہی میں کراچی سے 10ہزار 916 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔ اسی عرصے کے دوران کراچی والوں سے 1055 موٹر سائیکلیں اور 5 ہزار 982 موبائل فونز چھینے گئے۔

سال کی پہلی سہہ ماہی میں  کراچی کے شہری 477 گاڑیوں سے محروم  کیے گئے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

وزارت توانائی کے قیام سے لے کر اب تک حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی بن گئے

وزارت توانائی کے قیام سے لے کر اب تک حماد اظہر پہلے وفاقی وزیر توانائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے