ایک ہی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد ہلاک

فوٹو: فائل

شکار پور میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور  11 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مخالف گروپوں میں مسلح تصادم کا واقع شکار پور میں کچے کے علاقے رستم میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About Geo News

Geo News

Check Also

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ ڈال دی

15فاؤنڈنگ سائیڈزکو3.5بلین یوروصرف انفرااسٹرکچرکیلیے ملیں گے،شائق کا سوچیں،برطانوی وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل پیرس:  یورپی فٹبال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے