ای سی سی نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کیلئے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کیلئے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی اصولی طور پر منظوری دی جبکہ پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کو حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوادیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پینشنرز کو ادائیگی، ای ووٹنگ پرعمل درآمد کیلئے کنسلٹنسی کو 28 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرمایہ کاری بورڈ کو 30 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی تجویز بھی منظور کی جبکہ ٹیوٹا کو اسکل فار آل منصوبے کیلئے  2 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیلئے  33 کروڑ روپے کی گرانٹ اور انصاف امداد پروگرام کو فنڈز فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

’پی ٹی آئی قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، عمران صاحب غصے کے بجائے انصاف کی ضرورت ہے‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ  عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے