اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

صوابی میں انسداد دہشت گردی کے جج آفتاب آفریدی اور ان کے خاندان کے 3 افراد کے قتل کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلعی پولیس آفیسر صوابی کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور دونوں خاندانوں کی آپس میں 7سال سے دشمنی چلی آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باقی ملزمان کی شناخت بھی کرلی گئی ہے تاہم ان کے نام فی الحال پوشیدہ رکھے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونےوالی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے، پولیس ٹیمیں اسلام آباد، پشاور اور خیبر میں کام کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی،ان کی اہلیہ، بہو اور نواسے کو اتوار کے روز فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا – Ummat News

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا – Ummat …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے