• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 16 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home صحت VOA News

بابا رام دیو کی دوا سے کرونا کا علاج غیر موثر قرار، پابندی عائد

VOA Urdu by VOA Urdu
6 مہینے ago
in VOA News, صحت
1 min read
0 0
0
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ویب ڈیسک — 

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں یوگا گرو بابا رام دیو کی جانب سے کرونا وائرس کے تجویز کردہ علاج کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارت میں یوگا گرو کہلائے جانے والے بابا رام دیو ‘آیورویدک’ جڑی بوٹیوں سے مختلف بیماریوں کا علاج کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ وہ جڑی بوٹیوں سے تیار کی جانے والی ادویات کی ایک کمپنی ‘پتن جلی’ کے بانی بھی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی ادویات سے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض 100 فی صد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

یہ کمپنی بھارت میں گھریلو علاج معالجے اور ٹوٹکوں کے لیے مقبول ہے۔ گزشتہ منگل کو کمپنی نے دنیا بھر میں پھیلے وبائی مرض کے علاج کے لیے ‘کورونل’ کے نام سے تیار کردہ ایک دوا کو بہت دھوم دھام سے لانچ کیا تھا۔

اس دوا کی اس قدر تشہیر کی گئی کہ دوا خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئیں یہاں تک کہ رش کے باعث سڑکیں تک بلاک ہوگئیں جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی کے ساتھ ساتھ کئی ریاستی حکومتوں نے اس پر شک کا اظہار کیا تھا۔

جمعرات کو ریاست مہاراشٹر کے وزیر انیل دیش مکھ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ریاست جعلی ادویات کی فروخت کی کسی کو بھی اجازت نہیں دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں کیمیائی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

دوا کو متعارف کرائے جانے کے چند ہی گھنٹوں بعد وفاقی حکومت نے رام دیو کی کمپنی سے ‘کورونل’ کی ٹیسٹنگ اور اس کے نمونے حکومت کو دیے جانے کی ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی کمپنی کو وفاقی حکومت کی جانب سے دوا کو منظوری ملنے تک اس کی تشہیر روکنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت میں رام دیو کو وزیراعظم نریندر مودی کے حامی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دوا کو متعارف کرائے جانے کے موقع پر بابا رام دیو نے کہا تھا کہ قدیم آیورویدک اجزا کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے وبائی مرض میں 100 فی صد افاقہ ممکن ہے۔

بھارت میں جمعرات تک کرونا ائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 73 ہزار 105 ہوگئی تھی جب کہ اس مرض سے اب تک 14 ہزار 894 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ممبئی ریاست مہاراشٹر کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔

ریاست میں جمعرات کو 3 ہزار 8 سو 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 9 سو ہوگئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 7 سو 39 ہوگئی ہے۔

Previous Post

فلور ملز مالکان 20 کلو آٹےکا تھیلا 1030 روپے میں فروخت کرنے پر بضد

Next Post

آئندہ سال آسکرز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے ہو گی

Related Posts

پائلٹ نے اُڑان بھرنے کیلئے ’اسٹارٹر‘ مانگا، ایوی ایشن حکام نے کہا نیچے آجائیں
Geo News

پائلٹ نے اُڑان بھرنے کیلئے ’اسٹارٹر‘ مانگا، ایوی ایشن حکام نے کہا نیچے آجائیں

4 گھنٹے ago
دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ اور ہلاکتیں 20 لاکھ تک پہنچ گئی
VOA News

دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 30 لاکھ اور ہلاکتیں 20 لاکھ تک پہنچ گئی

6 گھنٹے ago
ملائیشیا میں روکے گئے طیارے کے فضائی عملے کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی
Geo News

ملائیشیا میں روکے گئے طیارے کے فضائی عملے کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

6 گھنٹے ago
کرونا وائرس پھیپھڑوں کو کس طریقے سے متاثر کرتا ہے؟ چونکا دینے والی تصویر –
Ary News

کرونا وائرس پھیپھڑوں کو کس طریقے سے متاثر کرتا ہے؟ چونکا دینے والی تصویر –

6 گھنٹے ago
ایشیا میں کورونا کے بعد ایک اور جان لیوا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ
Geo News

ایشیا میں کورونا کے بعد ایک اور جان لیوا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ

8 گھنٹے ago
بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کا کوئی قانون نہیں ہے، شبر زیدی
Qudrat News

بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کا کوئی قانون نہیں ہے، شبر زیدی

9 گھنٹے ago
Load More
Next Post
آئندہ سال آسکرز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے ہو گی

آئندہ سال آسکرز کی تقریب دو ماہ تاخیر سے ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 16th 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information