بالی وڈ ہدایتکاروں نے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی: سومی علی

فائل فوٹو

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے ان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بالی وڈ کے مختصر کیرئیر کے دوران ہراساں کیے جانے کا بھی انکشاف کیا۔

سومی علی نے بتایا کہ کچھ ہدایت کاروں نے ان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور وہ اس دوران انتہائی ناگوار تعلقات میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ وہ بالی وڈ میں مس فٹ تھیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی سومی علی نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کا ‘بریک اپ’ ہوگیا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ریاست کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے