
کراچی ( 92 نیوز) شدیدگرمی میں بجلی کی بندش اور اووربلنگ نے کراچی
والوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،کہیں چھ سے آٹھ گھنٹے تو کہیں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی غائب
ہورہی ہےاس پر بھی بھاری بھرکم بل شہریوں کےزخموں
پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
کراچی والےشدیدگرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اوراوراووربلنگ سے تنگ آگئے۔کہیں چھ سےآٹھ
گھنٹے تو کہیں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی غائب آدھی رات کوبھی مختلف علاقوں میں دو سےتین
گھنٹےبجلی کی لوڈشیڈنگ۔
قائدآباد سےکیماڑی تک ہر علاقہ بجلی کی طویل بندش سےمتاثرہے ، بیشترشہریوں
نےرات بھی گھرسے باہرگزاری۔
شہری بتاتےہیں کبھی فنی خرابی تو کبھی مینٹی ننس کا میسج کرکےبجلی
بند کردی جاتی ہے ، بجلی کی طویل بندش کےباوجود ہزاروں روپے کے بلوں سے بھی پریشان ہیں ، شہری کہتےہیں بجلی توآتی نہیں لیکن بھری
بھرکم بل ضرور آجاتےہیں۔
کراچی والوں نے وفاق سےمطالبہ کیاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کاخاتمہ کیاجائے۔