بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا میں مبتلا

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز  پارٹی کے صدر  اور  چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کی بڑی بہن بختاور  بھٹو  زرداری بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 2 اپریل کو میرا کووڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن اب میں تندرستی کی جانب گامزن ہوں۔

عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنی ناک نہیں ڈھانپی ہوئی تو ان کی توجہ اس جانب دلوائیں۔

بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کی مدد بھی کریں۔ اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔آمین

About Geo News

Geo News

Check Also

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی سزا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے