بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار

بختاور بھٹو زرداری میں 5 روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی فوٹوفائل

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا 2 اپریل کو 5 روز قبل ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ (الگ تھلگ) کرلیا اور اب وہ آرام کررہی ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا اور ماسک صحیح طرح پہننے کا کہا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ ماسک پہنیں، ویکسی نیشن کروائیں  اور ان لوگوں کی مدد کریں جو ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے۔ اللہ ہم سب کو سلامت رکھے آمین۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس نے آج بھی 102 افراد کی جان لے لی جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

About Express News

Avatar

Check Also

پاکستان میں مزید  4993 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 4993 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے