برازیل میں کورونا سے 4000 ہلاکتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کورونا وباء کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برازیل میں ہونے والی 4000  سے زائد ہلاکتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

برازیل میں پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران 4000 سے زیادہ کورونا  سے وابستہ اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

برازیل میں ہلاکتوں کی کل تعداد 337،000  کے قریب ہوگئی ہے جو امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کچھ شہروں میں علاج کے منتظر دم توڑنے لگے ہیں۔

دوسری جانب صدر جائر بولسنارو وباء کو روکنے کے لئے کسی بھی قسم کے لاک ڈاؤن کی مخالفت پر قائم ہیں۔

ان کا مؤقف ہے کہ لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والا نقصان وائرس کے اثرات سے بھی زیادہ خراب ہوگا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

لرزہ خیز قتل؛ بیٹی کے سامنے ماں کو چھرا گھونپ دیا گیا –

کویت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون کو مارنے کے بعد قاتل لاش کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے