برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب میں اضافہ، پی آئی اے کو اہم ہدایات جاری کردی گئی

پاکستان سے برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب میں اضافے کے بعد پی آئی اے کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی نئی سفری پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان سے برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کیلئے پی آئی اے بکنگ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ جانے والی فلائٹس کی طلب کو پورا کرنے کیلئے مزید 3 پروازیں لگا دیں ہیں جبکہ 2 مزید کیلئے اجازت نامے طلب کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نئی پروازیں 7  اپریل کو مانچسٹر اور 8 اپریل کو لندن کیلئے پرواز بھریں گی۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد –

لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے