برطرف پولیس اہلکار کا کراچی پولیس کے نام پر بھتہ خوری کا انکشاف

کراچی : سندھ پولیس کے برطرف اہلکار نے پولیس کے نام پر شہریوں سے بھتہ خوری شروع کردی، پولیس نے جگہ جگہ ملزم کی تصویر آویزاں کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں برطرف پولیس اہلکار نے کوئی دوسری ملازمت کرنے کے بجائے پولیس کے نام پر بھتہ خوری کو غنیمت جانا، پولیس نے پیٹی بند برطرف بیٹر کی تلاش شروع کردی۔

کراچی پولیس نے سابق پولیس اہلکار کی گرفتاری کےلیے بینر آویزاں کرکے شہریوں سے اہلکار نثار کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے۔

بینرز ایس ایچ او سچل کی علاقے میں لگائے گئے ہیں، بینر میں لکھا گیا ہے کہ سابق پولسی اہلکار نثار کے نام پر بھتہ وصول کررہا ہے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے