
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی حکومت کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، عدالت سے آنے والی خبر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر بجلیاں گرا دیں . اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے .
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسسٹس عامر فاروں نے اس ضمن میں رجسٹرار آفس کو ہدایت جاری کر دیں. درخواست گزار میاں فیصل کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لئے مقرر کیا جائے. درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا گہے کہ کاغذات نامزدگی ھمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے ہیں. ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020 کو کی. درخواست گزار نے کہا کہ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نا اہل قرار دینے کی درخواست زیر سماعت ہے، فیصلہ واوڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے. درخواست گزار نے کہا ہےکہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون جو جمع کرائی. عدالت نے درخواست پر فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر رکے 29 جنوری سے طلب کر رکھا ہے.
..