بغیر امتحانات کے کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کا تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہے گا اور امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہونگے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک میں عملی طور پر تدریسی عمل معطل کر دیا گیا ہے جو کہ 22 اپریل سے بحال ہوگا۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے کے کسی اضلاع میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو وہاں کی ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے فیصلہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں کوئی مخصوص ضلع متاثر نہیں ہے اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

نیرون کوٹ: نامکمل تاریخ، ادھوری کہانی…

سندھ، جسے ہزار ہا سال قدیم تہذیبی، ثقافتی ورثے سے مالا مال اور علم و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے