بلاول کا پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے رویئے پر اظہار افسوس

 اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواہ کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک گفتگو۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے گفتگو میں کہا کہ کچھ جماعتیں پی ڈی ایم پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ ایمل ولی خان نے پی پی پی چیئرمین کو پی ڈی ایم سے الگ ہونے کے فیصلے سے باظابطہ طور پر آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس جاری کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتوں کے روئیے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ کچھ جماعتیں اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جس کا فائدہ حکومت کو پہنچے گا۔

 

About Express News

Avatar

Check Also

یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ریاست کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے