بنگلادیش میں مسافر بردار کشتی جہاز سے ٹکرا گئی، 26 افراد ہلاک

کشتی میں 50 افراد سوار تھے، فوٹو : رائٹرز

ڈھاکا: بنگلادیش میں مسافروں سے بھری کشتی مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ڈوب گئے جن میں سے 26 کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے دریائے شیتا لکھیا کے جنوبی ساحل پر کئی مزدور ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کے باعث گنجائش سے زیادہ کشتی میں سوار ہو کر آبائی علاقے جارہے تھے کہ کشتی بحری جہاز سے ٹکر کر الٹ گئی۔

کشتی الٹنے سے 50 مسافر ڈوب گئے جن میں سے کچھ تو تیرے ہوئے واپس ساحل تک آگئے تاہم اکثر مسافر دریا میں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران 26 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ دریا میں طوفان کے باعث امدادی کاموں کو روک دیا گیا ہے جب کہ باقی ماندہ مسافروں کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز ہونے پر ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

About Express News

Avatar

Check Also

’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ نے انسدادِ وبا کا حفاظتی حصار قائم کیا، چینی صدر

یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دنیا کو مزید کھلے پن اور جدت سے ہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے