• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 16 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین VOA News

بوٹسوانا میں 275 ہاتھیوں کی پراسرار ہلاکت

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, تازہ ترین
1 min read
0 0
0
بوٹسوانا میں 275 ہاتھیوں کی پراسرار ہلاکت
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن — 

جنگلی حیات کی بنا پر شہرت رکھنے والے افریقی ملک بوٹسوانا نے کہا ہے کہ وہ حالیہ ہفتوں میں اوکاوانگو ڈیلٹا کے علاقے میں 275 ہاتھیوں کی نعشیں ملنے کی تحقیقات کر رہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اچانک ہاتھی ہلاک کیسے ہو گئے۔

جنگلی حیات اور نیشنل پارکس ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہاتھیوں کی پر اسرار ہلاکتوں کا کھوج لگانے کے لیے انسانی وسائل اور ہوائی جہاز بروئے کار لا رہا ہے۔

جنگلی حیات اور نیشنل پارک ڈپارٹمنٹ کے قائمقام ڈائریکٹر لوکس ٹولو نے کہا ہے کہ مقامی آبادیوں کو ہاتھیوں کی نعشوں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ مردہ ہاتھیوں کے دانت نکالنے سے احتراز کریں, تاکہ وہ کسی نامعلوم مرض کی لپیٹ میں نہ آ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاتھی دانت حاصل کرنے کی غرض سے ہاتھیوں کو مارنے کا خطرہ بوٹسوانا کو درپیش رہا ہے. لیکن موجودہ ہلاکتوں کا تعلق ہاتھی دانت حاصل کرنے سے بالکل ہی نہیں ہے، کیونکہ مرنے والے تمام ہاتھیوں کے دانت سلامت ہیں۔

نیشنل پارکس کے تحٖفظ کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے ڈائریکٹر مارک ہیلی نے ایک ای میل میں کہا ہے کہ ہاتھی مئی کے شروع میں مرنے شروع ہو گئے تھے، اور اس سطح کی ہلاکتوں کے مسئلے میں حکومت کو چند دنوں کے اندر اس پر کام شروع کر دینا چاہیے تھا۔ لیکن کئی مہینے گزر جانے کے بعد بھی ہم نکتہ آغاز پر ہی موجود ہیں۔ نہ تو ٹیسٹ مکمل ہو سکے ہیں اور نہ ہی مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھیوں کو کرونا وائرس ہونے یا انہیں زہر دیے جانے کا بھی کوئی امکان نظر نہیں آیا۔

بعض واقعات میں ہاتھی دانت چرانے والے انہیں زہر دے کر ہلاک کرتے ہیں اور پھر دانت چرا لیتے ہیں۔ لیکن ایسے واقعات میں مردہ ہاتھیوں کے آس پاس مردہ گدھ بھی ملتے ہیں جو ان کا گوشت کھانے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ لیکن بوٹسوانا میں ایسا کوئی منظر دیکھنے میں نہیں آیا جس سے انہیں زہر دے کر ہلاک کرنے کا امکان باقی نہیں رہتا۔

ماہرین کے مطابق جنگلی جانوروں کی ہلاکتوں کا ایک اور سبب ان جوہڑوں میں بڑے پیمانے پر کائی کا جمنا ہوتا ہے، جہاں سے جانور پانی پیتے ہیں، کیونکہ کائی کی کثیر مقدار پانی کو زہریلا بنا دیتی ہے، جس کے پینے سے جانور ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ہاتھیوں کی زیادہ تر نعشیں پانی کے جوہڑوں کے قریب سے ملی ہیں۔ لیکن وہاں ہاتھیوں کے علاوہ کسی اور جانور کی نعش نہیں ملی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان ہلاکتوں کا سبب کائی زدہ پانی نہیں ہے۔

ماضی میں ہاتھیوں کی ہلاکتوں کی ایک وجہ خشک سالی بھی بنتی رہی ہے۔ لیکن اس واقعہ میں یہ امکان اس لیے نہیں ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں علاقے میں کافی بارشیں ہوئی ہیں۔

علاقے کا دورہ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کمزور ہو گئے ہیں۔ وہ اچانک ایک دائرے میں گھومنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر گر کر مر جاتے ہیں۔ جس سے یہ شبہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ ان کے دماغی نظام میں کوئی خرابی ہو جاتی ہے جو ان کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔

بوٹسوانا کی حکومت نے مردہ ہاتھیوں کے سمپل جنوبی افریقہ، یوگنڈا اور کینیڈا کی لیبارٹریوں کو بھجوا دیے ہیں اور وہاں سے رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ہاتھی بوٹسوانا میں پائے جاتے ہیں۔ براعظم افریقہ میں پائے جانے والے کل ہاتھیوں میں سے ایک تہائی بوٹسوانا میں ہیں، جو اس ملک میں سیاحوں کی دلچسپی کا خاص موضوع ہیں۔ سن 2013 کے ایک فضائی سروے سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ ملک میں ہاتھیوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

Previous Post

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 75 افراد ہلاک، 4 ہزار نئے کیسز

Next Post

صبا قمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ہر کوئی دیکھ کے حیران و پریشان

Related Posts

’’اصل ریاستِ مدینہ وہ تھی جناب ! یہ نہیں ‘‘
Qudrat News

’’اصل ریاستِ مدینہ وہ تھی جناب ! یہ نہیں ‘‘

29 منٹ ago
بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود کر کے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں، وزیر خارجہ
Abb Takk News

برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی، وزیر خارجہ

37 منٹ ago
واشنگٹن ڈی سی میں سڑکیں بند، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات
VOA News

واشنگٹن ڈی سی میں سڑکیں بند، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

2 گھنٹے ago
خواتین پر جنسی، معاشی، نفسیاتی دباؤ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا کا بل منظور
Geo News

خواتین پر جنسی، معاشی، نفسیاتی دباؤ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا کا بل منظور

2 گھنٹے ago
فردوس عاشق اعوان کا پناہ گاہ کا دورہ، بزرگ شہری آبدیدہ ہوگیا
Abb Takk News

اپوزیشن پر مایوسی کی دھند چھاچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

3 گھنٹے ago
عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی گئی
VOA News

عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی گئی

3 گھنٹے ago
Load More
Next Post
صبا قمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ہر کوئی دیکھ کے حیران و پریشان

صبا قمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ہر کوئی دیکھ کے حیران و پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 16th 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information