امریکا کے بعد بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 1 لاکھ 3 ہزار 7 سو 96کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک میں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہو گئی ہے۔
بھارت میں گزشتہ روز4 سو 78افراد کورونا سے ہلاک ہوئے، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ65 ہزارہوگئی ہے۔
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کورونا سے بری طرح متاثر ہے۔ کیرالا، کرناٹکا، آندھرا پردیش اور تامل ناڈو بھی بری طرح وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔
مہاراشٹرا میں مکمل کرفیو نافذ ہے۔
ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس کا شہر ممبئی سب سے زیادہ متاثر ہے۔
نئی دلی کی حکومت نے کیسز میں اضافے کے بعد شادیوں اور آخری رسومات سمیت دیگر اجتماعات پر بھی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔