بیجنگ نے نیویارک سے سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والے شہر کا اعزازچھین لیا

صرف ایشیا پیسیفک خطے میں 1149 ارب پتی ہیں جن کی دولت 4کھرب70 ارب ڈالر ہے

 نیویارک: چین کے دارلحکومت بیجنگ نے نیویارک سے دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والے شہر کا اعزاز چھین لیا ہے۔ امریکی جریدے فاربس کی جانب سے جاری ہونے والی دنیا کے ارب پتی افراد کی 35 ویں فہرست جاری کی گئی ہے۔

دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں امریکا اول نمبر پر ہے۔  امریکا میں رہنے والے ارب پتی افراد کی تعداد 724 ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد رکھنے والے ممالک کی فہرست میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چین دوسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ سال امریکا میں 614 اور چین میں 456ارب پتی افراد تھے جو کہ ایک واضح فرق تھا لیکن ایک سال کے عرصے میں ہی چین میں ارب پتی افراد کی تعداد بڑھ کر 698 ہوگئی ہے جس میں 71  کا تعلق ہانگ کانگ اور 1 کا تعلق مکائو سے ہے۔

چین میں ارب پتی افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سبب اب بیجنگ دنیا کا سب سے زیادہ ارب پتی افراد رکھنے والا شہر بن چکا ہے۔ بیجنگ نے امریکی شہر نیویارک سے یہ اعزاز چھین کر خطے میں ایک نیا ریکارڈقائم کیا ہے۔

جغرافیائی لحاظ سے دیکھا جائے تو صرف ایشیا پیسیفک خطے میں 1149 ارب پتی ہیں جن کی دولت 4کھرب70 ارب ڈالر ہے، جب کہ صرف امریکی ارب پتی افراد کی مجموعی دولت  4کھرب 40 ارب ڈالر ہے۔

About Express News

Avatar

Check Also

جسے اللہ رکھے، کچرے میں پڑے نومولود کی جان کیسے بچی؟ –

ریاض : بلدیہ کے صفائی عملے نے کچرے کے ڈرم سے ملنے والے نومولود کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے