بلوچستان حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اپریل تک پابندی لگادی، پابندی ہفتے میں صرف دو دن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کے فیصلے سے متعلق محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق مال بردار گاڑیوں،میڈیکل اورایمرجنسی میں سفر کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں شادی ہالز کو بھی 20 اپریل تک بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔