بیوی کے ساتھ یوٹیوب پر کھانا پکانا جیل جانے کی وجہ بن گیا۔
مفرور اطالوی یوٹیوب پر اپنی کھانا پکانے کی مہارت کو ظاہرکرنے کے سبب 7 سال بعد دوبارہ جیل پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مفرور اطالوی 53 سالہ گینگسٹر مارک فیرن کلاڈ بیارٹ کو 2014 میں عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم گینگسٹر فرار ہوگیا تھا اورپولیس کے ہاتھ نہ لگا لیکن سات سال بعد بیوی کے ساتھ یوٹیوب پر کھانا پکانےکی ویڈیو ڈالی تو پولیس نے سراغ لگا کر دھر لیا۔
مارک فیرن کلاڈ بیارٹ کو گذشتہ بدھ کو ڈومینیکن ریپبلک میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسے واپس اٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ گینگسٹر نے منہ چھپایا ہوا تھا تاہم اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز سے اسے پہچانا گیا۔