تائیوان میں تیز رفتار ٹرین ٹنل سے ٹکرا گئی، 36 افراد ہلاک – World

تائی پے:تائیوان میں تیز رفتار ٹرین ٹنل سے ٹکرا گئی،حادثے میں 36افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کے شہرہوالیئن میں ٹرین کی 4 بوگیاں ایک ٹنل میں پٹڑی سے اتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں36 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے 76افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن حادثہ ٹنل میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے،4 بوگیوں سے 80 سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ٹرین میں 350سے زائد مسافرسوارتھے،408 تروکوایکسپریس تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک میں سب سے تیز رفتارٹرین میں سے ایک ہےجس کی رفتار130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

About Ary News

Avatar

Check Also

اسکول میں آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل، کمزور دل افراد نہ دکھیں

واشنگٹن : امریکی اسکول کے سامنے نصب درخت اچانک آسمانی بجلی کی زد میں آکر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے