تاجر اتحاد نے دو دن کاروباری بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا

حکومت سندھ کی جانب سے ہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کے معاملے پر تاجر برادری کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سندھ تاجراتحاد نے ہفتے میں دو دن کاروباری بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دو دن کی چھٹی نہ کرے، کورونا کے باعث پہلے ہی کاروبار تباہ ہوچکا ہے، دو دن کاروبار کی بندش سے غریب آدمی کہاں جائے گا؟

کراچی سندھ تاجراتحاد کے چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت کاروباری اوقات کو دس بجے تک برقرار رکھے، دنیا بھر کے مقابلے میں سندھ میں کورونا کیسز کی صورتحال قدرے بہتر ہے۔

انہوں  نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسی پالیسی وضع کرے کہ کاروبار بھی چلے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن ہو۔

About Bol News

Avatar

Check Also

22 اداروں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ کی ہدایت جاری کردی ہے، شیخ رشید

ہم اپنی فوج اور ایجنسیوں کی مدد سے دشمن پر قابو پالیں گے، شیخ رشید۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے