تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، این سی او سی کا اہم اجلاس کل ہوگا

اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: کورونا وباء کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے سے متعلق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس کل ہوگا۔

تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے یا نہ کرنے سے متعلق (این سی او سی) کا اجلاس کل ہوگا جس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہیں، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا، امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کرونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے، اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے، وفاقی وزیر تعلیم کہہ چکے جو فیصلہ ہوگا وہ تعلیم  و صحت کے حکام اور (این سی او سی) کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا، رمضان ایس او پیز پر علماء کی تجاویز کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔

 

About Express News

Avatar

Check Also

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہوا ہے۔

پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے میں  ڈالر کی قدر میں کس حد تک اضافہ ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے