
تہران: (1 جولائی 2020) ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع کلینک میں دھماکے سے تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا شمالی تہران میں واقع کلینک میں سلینڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد کلینک میں آگ لگ گئی۔ سرکاری ٹی وی پر وہیل چیئر کے ذریعے مریضوں کو کلینک سے باہر لے جاتے ہوئے دکھا گیا ہے۔ فائر فائٹرز نے بڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔