تہمینہ دولتانہ کے بھائی کیخلاف کارروائی، 48 ایکڑ رقبہ واگزار کرانے کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام نے وہاڑی میں مسلم لیگ نون کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ سے 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ 15 سال سے محکمہ آبپاشی کی 48 ایکڑ اراضی پر قابض تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس کی مدد سے اراضی واگزار کرواکے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئیں ہیں۔

About Geo News

Geo News

Check Also

آئی سی سی نے ایک کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے