جاوید میانداد نے ’ذہین‘ ڈی کک کودرست قرار دے دیا

خود ہم اپنے دور میں فخر کے رن آؤٹ جیسی ’چالاکیاں‘ کرتے رہے،سابق کپتان
فوٹو : فائل

 کراچی:  جاوید میانداد نے ’ذہین‘ ڈی کک کو ہی درست قرار دے دیا جب کہ فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر سابق عظیم کرکٹر نے کہاکہ بیٹسمین کو اپنی وکٹ پہلی محبت کی طرح عزیز ہونی چاہیے۔

دوسرے ون ڈے کے آخری اوور میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹین ڈی کک نے جعلی فیلڈنگ سے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو رن آؤٹ کرانے کی راہ ہموار کردی تھی،وہ صرف 7 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ میں اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل نہیں کرپائے تھے، ڈی کک کی اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،البتہ سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد اسے درست سمجھتے ہوئے انھیں اسمارٹ کرکٹر قرار دیتے ہیں۔

ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر کسی بھی قسم کی صورتحال میں اپنی نگاہیں گیند سے نہیں ہٹا سکتا، آپ کو اپنی وکٹ اتنی ہی عزیز ہونا چاہیے جتنا کسی مرد کو اپنی محبت ہوتی ہے، جب آپ ایسا کرتے ہیں تو پھر ایسے رن آؤٹ نہیں ہوتے۔

سابق کپتان نے کہاکہ سنا ہے پاکستانی ٹیم خود بھی حریف سائیڈ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، انھوں نے کہا کہ ہم بھی ایسا کرتے تھے، میں خود یہ ظاہر کرتا تھا کہ جیسے گیند بولر اینڈ کی جانب پھینک رہا ہوں مگر اصل میں وکٹ کیپر کی جانب پھینک کر حریف پلیئر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کرتاا، اسے چالاکی سمجھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کو 17 رنز سے شکست ہوئی جس کی وجہ سے سیریز 1-1 سے برابر اور تیسرا میچ فیصلہ کن حیثیت اختیار کرگیا ہیے، پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے بابر اعظم کی سنچری سے بمشکل فتح حاصل پائی تھی۔

About Express News

Avatar

Check Also

آئی سی سی نے ایک کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے